امریکی شہر پورٹ لینڈ میں شدید برفباری کے باوجود انتیفا کا پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرہ، اہلکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، ردعمل نہ دینے کی انتظامی پالیسی کے باعث اہلکار تماشہ بنے رہے – ویڈیو
امریکی شہر پورٹ لینڈ کی پولیس نے انتیفا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتہذیبی اور کاروباری مراکز کی توڑ پھوڑ کے باوجود سخت ہاتھ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ جمعے پورٹ لینڈ میں انتیفا کے 50-60 افراد کے ایک گروہ نے شہر کے مرکزی علاقے میں بلیک لائف میٹر مظاہروں کے دوران پولیس کے پرتشدد ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ شدید برفباری کے باوجود مظاہرین نے پر تشدد احتجاج کیا۔ مختلف کاروباری مراکز حتیٰ کہ صحت مراکز پر بھی حملہ کیا لیکن پولیس نے بالکل مداخلت نہ کی۔
https://twitter.com/BGOnTheScene/status/1360513615493701636?s=20
https://twitter.com/ShidelerK/status/1360611840838017026
پولیس کا مؤقف ہے کہ پالیسی مظاہرین کو مشتعل نہ کرنے کے لیے اپنائی گئی اور وہ اپنے فیصلے کر درست سمجھتے ہیں۔ مظاہرے کی طرف عالمی میڈیا کی توجہ اس وقت گئی جب مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے...