امریکی شہر پورٹ لینڈ کی پولیس نے انتیفا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتہذیبی اور کاروباری مراکز کی توڑ پھوڑ کے باوجود سخت ہاتھ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ جمعے پورٹ لینڈ میں انتیفا کے 50-60 افراد کے ایک گروہ نے شہر کے مرکزی علاقے میں بلیک لائف میٹر مظاہروں کے دوران پولیس کے پرتشدد ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ شدید برفباری کے باوجود مظاہرین نے پر تشدد احتجاج کیا۔ مختلف کاروباری مراکز حتیٰ کہ صحت مراکز پر بھی حملہ کیا لیکن پولیس نے بالکل مداخلت نہ کی۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ پالیسی مظاہرین کو مشتعل نہ کرنے کے لیے اپنائی گئی اور وہ اپنے فیصلے کر درست سمجھتے ہیں۔ مظاہرے کی طرف عالمی میڈیا کی توجہ اس وقت گئی جب مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے وردی میں ملبوس اہلکاروں کو برف کے گولے مارے، انکی ہتک کی اور اہلکاروں پر “اپنی ملازمت چھوڑ دو” کے نعرے کسے۔
تاہم اس سب کے باوجود پولیس اہلکاروں نے کسی قسم کا ردعمل نہ دیا۔
اطلاعات کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاہم تاحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔