پولینڈ ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف ڈٹ گیا، یورپی اتحاد کی 2.5 ارب یورو کی امدادی پیشکش بھی ٹھکرا دی، 2019 کے قانون کی توثیق
پولینڈ نے ملکی اقدار کو ترجیح دیتے ہوئے یورپی اتحاد کی ڈھائی ارب یورو کی امداد ٹھکرا دی ہے اور ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف قانون کی ایک بار پھر توثیق کر دی ہے۔ ملک کے جنوبی علاقے مالوپولسکا کی پارلیمنٹ نے حزب اختلاف کی جانب سے 2019 کی ہم جنس پرستی کے پرچار کے خلاف قرارداد کو منسوخ کرنے کے قانونی مسودے کو مسترد کر دیا ہے اور یوں ایک بار پھر ملک کے مذہبی علاقوں کو ہم جنسی پرستی کے پرچار سے پاک قرار دے دیا ہے۔
قراردار یورپی اتحاد کی جانب سے ڈھائی ارب یورو کی امدد روکنے کی دھمکی کے باوجود منظور کی گئی ہے۔ اب متعلقہ علاقوں کے اسکولوں اور مقامی مقامات پر ہم جنسی پرستی کا پرچار یا تقریبات نہیں ہو سکیں گی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قراردار کو منسوخی سے بچانے میں حکومتی جماعت قانون اور انصاف کا اہم کردار تھا، جس کے تمام ارکان نے متحرک انداز میں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی اور متفقہ ...