
جنوبی ایشیائی ممالک کے بعد ایران نے بھی ہندوستان سے نظریں پھیر لیں: چابہار ریلوے منصوبے سےبھارت باہر
سرمایہ کاری کے وعدے اور تاخیری حربے - ہندوستان کی ایران کے ساتھ کشمیر جیسی پالیسی کو ایران نے مسترد کر دیا۔ خطے کے اہم تذویراتی اور ترقیاتی منصوبے چابہار سے ہندوستان باہر - لوک سبھا میں بھی شور، کانگریس کی مودی کی سفارت کاری پر کڑی تنقید۔
ایران نے 2016 میں افغانستان تک رسائی کے لیے ایران سے چابہار میں سرمایہ کاری کرنے اور علاقے میں بندرگاہ کو نئی طرز پر تعمیر کرنے اور زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس سلسلے میں باقائدہ معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔ تاہم 4 سال گزر جانے کے باوجود خصوصاً افغانستان میں شدید ندامت کے بعد ہندوستان نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر ایران نے ہندوستان کو منصوبے سے نکال باہر کیا ہے۔
منصوبے کے تحت ہندوستان نے ایران اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانا تھی۔ تاہم اب ایران منصوبے کو اپنی مدد آپ کے ت...