امریکی حساس ادارے کے اہلکار کا امریکی سیاستدانوں پر چین سے رشوت لینے اور بلیک میل ہونے کا الزام: چین کو امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
امریکی قومی حساس ادارے کے سربراہ جان ریٹ کلف نے چین کے خلاف مغرب کی روائیتی خوف پھیلانے کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جگہ عالمی قوت بننا چاہتا ہے، اور اس وقت امریکہ کو صرف اور صرف چین سے خطرہ لاحق ہے۔
https://twitter.com/ODNIgov/status/1334571188362862593?s=20
ایک مقامی اخبار میں لکھی تحریر میں ریٹ کلف کا کہنا تھا کہ اس وقت چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام، آزادیاں اور جمہوریت سب خطرے میں ہے۔ ہماری اس نسل کو صرف چین پر توجہ دیتے ہوئے اس کے خلاف مزاحمت کھڑی کرنی ہو گی، تاکہ چین عالمی نظام پر اجارہ داری قائم کرتے ہوئے اسے تبدیل نہ کر سکے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں ریٹ کلف نے کہا ہے کہ چین معاشی، عسکری اور ٹیکنالوجی تینوں میدانوں میں امریکہ کی برتری کو للکار رہا ہے، چین امریکی ٹیکنالوجی چُرا رہا ہے، اور امریک...