چینی معاملات میں بیرونی مداخلت ایسے ہی ہے جیسے چیونٹی کی تناور درخت کو گرانے کی کوشش: چین نے سابق امریکی وزیر تجارت سمیت 6 افراد پر جوابی پابندیاں عائد کر دیں
چین نے امریکی رویے سے تنگ آکر جیسے کو تیسا کی پالیسی اپناتے ہوئے سابق امریکی وزیر برائے تجارت ولبر راس سمیت 6 اعلیٰ شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیاں ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چینی حکام پر پابندیوں کے جواب میں لگائی گئی ہیں۔
https://twitter.com/hkdc_us/status/1418616097050333189?s=20
ولبر راس سابق امریکی انتظامیہ کا حصہ تھے اور چین کے خلاف تجارتی جنگ میں شدت انہی کی پالیسیوں اور افکار کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ ولبر چین کوایشیا میں امریکی مفادات اور اثرورسوخ کے خلاف سب سے برا خطرہ سمجھتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ چین اصولی طور پر ایشیا میں سب سے بڑا عسکری اور معاشی خطرہ ہے۔
چینی پابندی کا شکار ہونے والے دیگر افراد میں امریکہ چین اقتصادی و سکیورٹی کمیشن کے سربراہ کیرولین بارتھالومیو، سابق کانگریس کمیشن برائے چین کے سربراہ جوناتھن سٹیور، قومی ادارہ برائے جمہوری...