چینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہار
چینی خلائی جہاز کو لے جانے والے راکٹ مارچ-5بی کے بقایاجات ہوا میں ہی جل کر راکھ بن گئے ہیں۔ مغربی میڈیا گزشتہ چند دنوں سے راکٹ کے زمین میں کسی آبادی والے علاقے میں گرنے کا بھرپور پراپیگنڈا کر رہا تھا تاہم اب معافی مانگنے سے بھی گریزاں ہے۔
چینی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ راکٹ کے بقایاجات بحیرہ ہند کے اوپر فضاء میں ہی بھسم ہو گیا تھا۔ راکٹ نے 29 اپریل کو چینی خلائی اسٹیشن کو خلاء میں پہنچایا تھا، اور راکٹ کے بقایا جات کا ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب زمین پر واپس گرنا متوقع تھا، چینی سائنسدانوں کا حساب کتاب کے بعد دعویٰ تھا کہ راکٹ کے بقایا جات اول تو فضاء میں ہی بھسم ہو جائیں گے اور اگر نہ بھی ہوئے تو یہ بین الاقوامی پانیوں میں گر سکتے ہیں، یا زیادہ سے زیادہ بحیرہ روم میں اس کے گرنے کے امکانات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/CYA90930064/status/1391221407053459459?s=20
...