چین کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی پر امریکہ کو دھمکی: علاقائی مسائل میں مداخلت سے اشتعال نہ دلایا جائے ورنہ سخت ردعمل اور تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں
چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ تائیوان اور چینی پانیوں سے دور رہے ورنہ چین سخت ردعمل سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اپنی حدود میں امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ چین کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، اسے نہ روکا گیا تو چین سختی سے جواب دے گا، خود مختاری اور علاقائی حدود پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو علاقائی سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ عدم استحکام کے حالات پیدا کرنے کی۔ واضح رہے کہ چینی ردعمل چینی حدود کے قریب امریکی جنگی بحری جہازوں کی سرگرمیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔
دوسری طرف امریکہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز چینی علاقے میں نہیں تھا، امریکہ بحیرہ ہند و الکاہل کے علاقے کو کسی قومی حق سے آزاد سمجھتا ہے، امریکی جہاز معمول...