
چین کے مبینہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ: پیٹاگون میں خصوصی اجلاس، چینی عسکری قوت کی برتری کا اعتراف، ہنگامی اقدامات پر زور
چین کی بڑھتی عسکری قوت کے پیش نظر پینٹاگون میں خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ اور مشترکہ افواج کے نائب، جان ہائیٹن نے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کو چینی فضائی قوت اور اس کے امریکہ کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا۔
اجلاس چین کی جانب سے کچھ ہفتے قبل کیے مبینہ ہائپر سونک میزائل کے تجربے کے پیش نظر کیا گیا۔ اگرچہ اس تجربے کی چین نے واضح الفاظ میں تردید کی ہے تاہم امریکہ بضد ہے کہ چین نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا اور امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عسکری حکام اسے جوہری جنگ کی صورت میں چینی بتری کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔
امریکی حکام کو خوف ہے کہ آواز کی رفتار سے 5 گناء تیز میزائل ٹیکنالوجی نے چین کو پہلے اور کامیاب حملے کی صلاحیت سے لیس کر دیا ہے۔
معاملے پر امریکی فضائیہ کے سربراہ نے میڈیا سے بھی گفتگو کی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ (ہائپر سونک می...