
چین: ہلاکت خیز موسم میں دوڑ کے کھلاڑیوں کی جان بچانے والے گڈریے کی دھوم، قومی ہیرو قرار
چین میں چند روز قبل پہاڑی علاقے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ہلاکت خیزی میں بدلنے والے دوڑ کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی زندگیاں بچانے میں ایک مقامی شخص کا کردار سامنے آیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جب وہ شدید ناامیدی کا شکار تھے تو اچانک نمودار ہونے والا شخص انکے لیے ایک فرشتہ ثابت ہوا جس نے ان میں سے کچھ کی جان بچائی۔
خبر ملتے ہی صحافی اس شخص کی تلاش میں نکل گئے اور بالآخر کامیابی سے اسے ڈھونڈ نکالا۔ تفصیلات کے مطابق شخص ایک مقامی گڈریا جھو کیمنگ ہے جو اس وقت پہاڑوں میں اپنی بکڑیاں چڑا رہا تھا۔
جھو نے واقع کی منظر کشی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اپنی بکڑیوں کو چڑا رہا تھا کہ کچھ افراد دوڑ لگاتے نظر آئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے موسم شدید خراب ہو گیا اور اس نے ایک قریبی غار میں پناہ لی، جہاں اس کے کپڑے اور کھانا بھی محفوظ رکھے تھے، اسے اسی دوران ا...