چینی ماہرین کی حکومت کو تنبیہ: 3 یا زیادہ بچوں کی پالیسی اپنائی جائے اور خواتین کو رغبت بھی دی جائے، ورنہ 2050 تک ملک معاشی میدان میں امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا
چین کے سرکاری بینک نے حکومت کو جامع تحقیق کے بعد تجویز دی ہے کہ آئندہ دہائی میں امریکہ سے معاشی میدان میں مقابلے کے لیے بچوں کی تعداد کی پالیسی ختم کرنا ہو گی تاکہ ملک کو درکار افرادی قوت دستیاب رہ سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس حقیقت سے نظر نہیں چرانی چاہیے کہ ملک میں بچوں کی پیدائش کا تناسب گراوٹ کا شکار ہے، اور بوڑھے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں حکومت کو صرف 2 بچوں کی پیدائش کی اجازت کی پالیسی ختم کرنا ہو گی تاکہ مستقبل میں ملکی ضرورت کے تحت افرادی قوت دستیاب رہ سکے، رپورٹ میں خصوصی طور پر امریکی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ ملک میں معیاری ہجرت کے لیے نت نئی پالیسیساں لا رہا ہے، حتیٰ کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے بچوں کو بھی قبول کیا جا رہا، ایسے میں چین کو بھی اپنے حالیہ سب سے بڑے حریف سے مقابلے کے لیے خود کو تیار رکھ...