چین نے 6جی ٹیکنالوجی پر تجربات شروع کر دیے، سیٹلائٹ خلاء میں روانہ
دنیا میں 5جی ٹیکنالوجی کا استعمال ابھی عام ہوا نہیں ہے لیکن چین نے ابھی سے اس سے ایک قدم آگے 6جی ٹیکنالوجی پہ کام شروع کر دیا ہے ور خلاء میں اپنا پہلا سیٹلائٹ بھی بھیج دیا ہے۔
سیٹلائٹ بھیجنے کا مطلب ہے کہ چین مواصلاتی ٹیکنالوجی کی چھٹی نسل پہ تجربات شروع کرنے جا رہا ہے۔سیٹلائٹ چین کے شمالی صوبے شانکسی کے تائی یوآنسیٹلائٹ مرکز سے زمین کے بیرونی مدار میں بھیجا گیا ہے۔ چینی خلائی ایجنسی کے مطابق راکٹ کے ساتھ 12 مزید سیٹلائٹ بھی خلاء میں بھیجے گئے ہیں۔
سیٹلائٹ کو چین کی جامعہ الیکٹرانک سائنس اور ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے، اور یہ خلاء میں 6جی انٹرنیٹ کی رفتار پر تجربات کرے گا۔ ابتدائی دعوؤں کے مطابق 6جی انٹرنیٹ 5جی کی نسبت 100 گناء زیادہ تیز ہو گا۔
چین نے سیٹلائٹ کے ساتھ خصوصی سنسر نظام بھی بھیجے ہیں جو فصلوں کی تباہ کاری، سمندری طوفانوں اور جنگلی آگ سے متعلق اطلاع فراہم کریںگے...