
نیویارک میں چینی النسل افراد پر نسلی تعصب کی بنیاد پر حملوں میں 400 گناء اضافہ: حالیہ حملے میں 2 تائیوانی لڑکیوں پر ہتھوڑی سے حملہ کیا گیا، دونوں شدید زخمی ہیں
امریکہ میں نسلی تعصب کی بنیاد پر نفرت کے اظہار کی نئی لہر کے دوران مشرق بعید کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک حالیہ واقعے میں نیویارک کے مرکزی مقام ٹائمز چوک میں دو تائیوانی لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک مقامی خاتون نے ہتھوڑی کے وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
بلااشتعال ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں ایک لڑکی کو سر پر 7 ٹانکے لگے ہیں جبکہ دوسری کو بھی نمایاں جگہوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون قریب سے گزرتی دو خواتین پر اچانک پیچھے سے حملہ کر دیتی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔
https://twitter.com/NYPDTips/status/1389442766753632257?s=20
واضح رہے کہ امریکہ میں بالعموم اور نیو یارک میں بالخصوص ایشائی نژاد افراد پر نسلی تعصب پر مبنی حملوں میں...