
چین نے 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اپنا الگ خلائی اسٹیشن تیانہی خلاء میں بھیج دیا
چین نے صرف 18 ماہ میں اپنا خود کا خلائی اسٹیشن بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، نئے خلائی مرکز کو بروز منگل خلاء میں بھیج دیا گیا جو زمین کے نچلے مدار میں چینی خلائی جہازوں کے لیے اسٹیشن کا کام کرے گا۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق چین آئندہ چند ماہ میں مزید 10 خلائی منصوبے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
https://twitter.com/dctrjack/status/1387609097470545923?s=20
خلائی اسٹیشن کو تیانہی کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے جنتوں کی ہم آہنگی۔ تیانہی چینی خلائی اسٹیشن کے کنٹرول مرکز کا کام کرے گا، جہاں ایک وقت میں 6 ماہ کے لیے 3 خلاء باز قیام کر سکیں گے۔ اسٹیشن کے مزید دو حصے آئندہ کچھ ہفتوں میں مرکز سے جڑ جائیں گے۔ تیانہی 18 میٹر لمبا ہے جبکہ بعد میں منسلک ہونے والے حصے 14 سے 15 میٹر لمبے ہوں گے۔
https://twitter.com/SpaceflightNow/status/1387609081754660868?s=20
واضح رہے کہ حالیہ...