
چین کا راکٹ کے معاملے پہ مغربی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب: اسپیس ایکس راکٹ کا واشنگٹن میں گرنا اور اس پہ قصیدے یاد کروا دیے
چین نے امریکی خلائی ایجنسی کی جانب سے راکٹ کے معاملے پہ متعصب تبصرے کو لے کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ہوآ چن یینگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی چند ہفتے قبل اسپیس ایکس کے راکٹ کا واشنگٹن کے نجی فارم میں گرنے پہ اپنے رومانوی تبصرے یاد کریں۔
چینی اخبار گلوبل ٹائمز کا امریکی پراپیگنڈے کے جواب میں شائع ایک کارٹون
یاد رہے کہ ناسا نے چینی خلائی ایجنسی کے لیے غیر زمہ دار کے الفاظ استعمال کیے تھے اور کہا تھا کہ چینی ادارے کو خلائی راکٹ کے حوالے سے شفاف اور زمہ دار رویہ اپنانا چاہیے تھا۔
چینی ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکہ کے متعصب اور دوہرے معیار سے انتہائی بیزار ہو چکا ہے، جس میں خصوصاً چین کے تحقیقاتی منصوبوں کو لے کر خوب پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ہوآ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے کچھ نشریاتی ادارے اور شخصیات خصوصاً اس منفی رویے کو...