چینی سینما نے عالمی سطح پر ہالی ووڈ کو مات دے دی: مغربی حلقوں میں افراتفری
دنیا بھرمیں ہالی ووڈ فلموں کے ناظرین میں چینی فلموں کی نسبت بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ساؤتھ چائینہ مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 سے چین میں تیار کردہ فلموں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھی ہے، چینی فلموں کی ٹکٹیں ہالی ووڈ کی نسبت زیادہ بک رہی ہیں اور یہ رحجان اب بھی برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کسی سیاسی قدغن یا دوسری وجہ کے بغیر ایسا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں ہالی ووڈ کی مانگ میں کمی کے بغیر چینی فلمی صنعت نے اسے مات دے دی ہے اور اب یہ رحجان برقرار رہے گا۔
بعض امریکی نشریاتی اداروں نے اسکی وجہ چین کی آبادی اور کورونا وباء کو ٹھہرایا ہے تاہم اس کے جواب میں غیر جانب دار حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ جواز اس لیے درست نہیں کیونکہ وباء کے باعث سب سے پہلے تالہ بندی چین میں ہی ہوئی اور اس دوران بھی چینی فلموں کے ناظرین میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا، جبکہ اعدادوشمار کے...