
چین اب تک لگائے اندازوں سے بھی قبل دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا: اکانومسٹ تحقیقاتی رپورٹ
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی گزشتہ سال مجموعی مقامی پیداوار 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جس نے امریکہ سمیت تمام مدمقابل معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اکانومسٹ کی تیار کردہ نئی تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چینی معیشت دنیا کی واحد معیشت ہے جو وباء کے باوجود گراوٹ سے بچی رہی۔
رپورٹ میں معاشی ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ صورتحال چین کے حق میں ہے اور چین آئندہ 8 سالوں میں ہی امریکہ کو کاٹتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔ معاشی ماہرین اس سے قبل چین کے قوت بننے کے لیے 2030 کا سال تجویز کرتے تھے تاہم دنیا خصوصاً امریکہ کی کورونا کے دوران زبوں خالی کے بعد اور چین کے حالات کو انتہائی حیران کن تیزی سے منظم رکھنے کی صلاحیت نے چین کی برتری کو مزید نزدیک کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ اکیسویں صدی میں تاحال چین دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے، جبکہ گزشتہ سال دنیا کی پیداو...