
چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا
برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاعی امور کے اجلاس میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے برطانوی شہریوں کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے۔
پانچ جی سکیورٹی نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہواوے دراصل چین کی حکومت کی کمپنی ہے۔ دعویٰ کمپنی کو ملنے والی حکومتی امداد اور اسکے مالکانہ حقوق کے ڈھانچے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری تحقیق کے مطابق ہواوے اور چینی حکومت میں اتحاد ہے، لہٰذا برطانیہ سے کمپنی کے تمام آلات کو فوری ہٹا دینا چاہیے، کمپنی ہماری ملکی سلامتی اور حکومت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، انتظامیہ کا جنوری میں اسے خطرہ قرار دینا بالکل درست تھا۔
اجلاس میں برطانوی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ مغرب کو فوری چینی ٹیکنالوجی کے خلاف اتحاد بنانے کی ضرورت ہے، ہم چین کی تیار کردہ چھوٹی موٹی ایجادات سے خوش ہو کر م...