
نیٹو کی چین کو روس سے دور رہنے کی دھمکی
مغربی عسکری اتحاد نیتو کے سیکرٹری جرنیل جینس سٹولٹنبرگ نے چین کو، روس کی کسی بھی قسم کی مدد سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں نیٹو جرنیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے کچھ اشارے دیکھےضرور ہیں، اور لگ رہا ہے کہ چین روس کی مدد کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، لیکن ہم چین کو تنبیہ کرنا چاہیں گے کہ ایشیائی ملک یوکرین تنازعہ سے باہر رہے۔ امریکہ یا اس کے اتحادی نہیں چاہتے کہ ایسا کچھ بھی ہو جو خطے میں مسائل کو بڑھانے کا باعث بنے۔
دوسری طرف نیٹو سیکرٹری نے انتہائی منافقانہ روش اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو یوکرین میں کسی حریف کی حامی نہیں ہے، لیکن ہم یوکرین کی بقاء کے حامی ہیں۔ اور وہاں موجود جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
چین نے مغربی یورپی اتحاد کے اعلیٰ عہدے دار کی جانب سے غیر مناسب زبان کے استعمال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی جا...