بیرونی/اسلامی تہذیب کا خوف: ڈنمارک حکومت کا ملک میں غیرمغربی افراد کی آبادکاری پر 30٪ کی پابندی لگانے کا قانونی مسودہ تیار
ڈنمارک نے ملک کے کسی بھی علاقے میں غیر مغربی افراد کی آبادی کو ایک خاص حد تک روکنے کی پالیسی لانے کا اعلان کیا ہے۔ قانونی مسودے میں پالیسی کے جواز کے طور پر لکھا گیا ہے کہ اس کا مقصد آبادی میں ہم آہنگی برقرار رکھنا اور ملک میں متبادل معاشرے کے پروان چڑھنے کو روکنا ہے۔
قانونی مسودے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کارے دیبواد بیک کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں غیرملکیوں کی بڑھتی آبادکاری ملک میں ایک مختلف مذہب کی بنیاد پر الگ تہذیبی معاشرے کی بنیاد بنے گی، وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معاشرے میں نئے مسائل کو روکنے کے لیے کچی بستیوں کا قیام روکنا چاہتی ہے۔
قانونی مسودہ ابھی ملکی پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے تاہم اس کے منظور ہونے پر کسی بھی علاقے میں غیرمغربی آبادکاری کو متعصبانہ قانون کے تحت 30٪ تک رکھا جا سکے گا۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق قانون منظور ہونے پر اس سے فی الفور 58 علاق...