بنگلہ دیش: مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 25 نمازی شہید، 32 زخمی
بنگلادیش کے وسطی ضلع نارائن گنج کی جامع مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں موقع پر 12 افراد شہید جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب تک 25 نمازی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 32 تاحال زیر علاج ہیں۔
بنگالی میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا جس کی بدبو مسجد میں محسوس کی جا رہی تھی، تاہم کیونکہ اے سی چلانے کے باعث انتظامیہ نے دروازے کھڑکیاں بند کر رکھے تھے، اس لیے بجلی کے بٹن چلانے سے پیدا ہونے والی ممکنہ چنگاڑی س...