جمعہ, ستمبر 22 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی ممالک افریقہ کو غلاموں کی تجارت پر ہرجانہ ادا کریں: صدر گھانامغربی تہذیب دنیا میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی، زوال پتھر پہ لکیر ہے: امریکی ماہر سیاستعالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئیافریقی ممالک کے روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر فرانسیسی پریشانی عروج پر: تعلقات خراب کرنے کی کوشش پر وسط افریقی جمہوریہ کے صدر نے صدر میکرون کو سنا دینیٹو: سرد جنگ کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گافرانس کے خلاف افریقہ کے تین ممالک نے عسکری اتحاد بنا لیاجنوبی کوریا: کتے کھانے پر پابندی لگانے کا عندیایورپی یونین آزاد ممالک کا ایک اتحاد ہے یا جدید سامراجی نظام مسلط کیا جا رہا ہے؟ 30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کرنے اور قوانین تھوپنے پر ہنگری اسپیکر کا سخت ردعملآزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قراریوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

بنگلہ دیش: مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 25 نمازی شہید، 32 زخمی

بنگلادیش کے وسطی ضلع نارائن گنج کی جامع مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں موقع پر 12 افراد شہید جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب تک 25 نمازی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 32 تاحال زیر علاج ہیں۔

بنگالی میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا جس کی بدبو مسجد میں محسوس کی جا رہی تھی، تاہم کیونکہ اے سی چلانے کے باعث انتظامیہ نے دروازے کھڑکیاں بند کر رکھے تھے، اس لیے بجلی کے بٹن چلانے سے پیدا ہونے والی ممکنہ چنگاڑی سے دھماکہ ہوگیا۔ حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے آتشزدگی سے گذشتہ سال فروری میں ڈھاکہ کی پرانی بستی میں 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اور اس واقعے کے محض ایک ماہ بعد ایک اور مقام پر جو بظاہر نئی آبادی تھی میں بھی آگ لگنے سے 25 افراد خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ten − six =

Contact Us