
ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان
معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژیاؤمی نے ہندوستان میں اپنے پیداواری ڈھانچے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہندوستان میں 3 نئے پیداواری مراکز قائم کریں گی، جہاں تیار ہونے والا مال پہلے مقامی مارکیٹ میں اور پھر بتدریج برآمد کیا جائے گا۔
ژیاؤمی نے ہندوستان کی دو مقامی کمپنیوں بی وائے ڈی اور ڈی بی جی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، کمپنی ان کے ساتھ مل کر ہندوستان میں مزید موبائل فون بنانا شروع کرے گی۔ ہریانہ میں تیار فیکٹری کو ڈی بی جی منظم کرے گی، اور تامل ناڈو میں تیار ہونے والا مرکز بھی آئندہ 3 ماہ میں پیداوار شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ژیاؤمی تلانگانا میں ٹی وی بنانے کی فیکٹری لگائے گی، تاہم تاحال اسکی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ژیاؤمی ہندوستان کی سب سے مقبول موبائل فون اور ٹی وی کمپنی بن چکی ہے، اور اب اس کے ملک میں کئی پیداواری مراکز ہیں۔ کمپنی نے ہندوست...