افغانستان سے مکمل امریکی انخلاء پر ملک بھر میں جشن: سجدہ شکر، نوافل اور بعض مقامات پر آتش بازی
افغانستان میں جاری 20 سالہ امریکی جارحیت کا خاتمہ ہو گیا ہے، گزشتہ شام آخری امریکی و نیٹو فوجی بھی کابل ہوائی اڈے سے نکل گیا اور امریکہ نے بھی باقائدہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ دارلحکومت کابل میں امریکی و نیٹو افواج کا انخلاء مکمل ہونے پر رات گئے جشن منایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور بعض مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی۔
افغانستان میں امریکی فوج 19 سال، 10 ماہ اور 25 روز تک قابض رہی تاہم بالآخر انہیں عوامی مزاحمت کے آگے سر جھکانا پڑا اور شکست فاش کھا کر ملک سے نکل گئے۔
https://youtu.be/M7qqo0J16U8
جنگ میں افغانستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے، ملک کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا لیکن امریکہ کا عالمی طاقت کا غرور، معیشت اور عسکری ٹیکنالوجی کا بخار بھی اتر گیا۔ تاحال مختلف ذرائع مختلف اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں لیکن ایک بات و...