کاراباخ جنگ کا خاتمہ: روسی مصالحت میں امن معاہدے پر دستخط – آزربائیجان میں فتح کا جشن، آرمینیا میں عوام کا پارلیمنٹ پر پتھراؤ
آرمینیا نے آزربائیجان کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیے ہیں، ملکی قیادت نے بھی واضح اور باقائدہ شکست تسلیم کر لی ہے، تاہم آزربائیجان بھی کاراباخ کو مکمل طور پر آزاد کروانے میں ناکام رہا ہے اور روس کی مصالحت کے تحت امن معاہدے پر دونوں فریقین نے دستخط کر دیے ہیں۔ تاہم اس سب میں اہم چیز آرمینیائی قیادت کا شکست کو یوں تسلیم کرنا ہے کہ خطے میں اس کے دیرپااثرات دیکھنے کو ملیں گے۔
https://youtu.be/rQCnMk0Onhc
جنگ میں شکست کو تسلیم کرتے ہوئے آرمینیائی قیادت کا کہنا ہے کہ انکی فوج تھک چکی ہے، اور اسے بُری طرح سے کچلے جانے سے بچانے کے لیے آزربائیجان سے وقت مانگا گیا ہے اور روسی مصالحت میں معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
معاہدہ سوموار کی شام ہوا، جس کے تحت آرمینیا آزربائیجان کے علاقے کاراباخ سے وقفے وقفے سے نکل جائے گا۔ کاراباخ کے آرمینی نمائندے آرایک ہارُت یونیان نے آج بروز منگل قومی ٹی وی سے خطاب...