
کورونا وائرس جینیاتی تبدیلی سے مزید خطرناک صورتحال پیدا کر رہا، اس کے خلاف عالمی جنگ میں روس اور چین کی ویکسین کو شامل کر کے فوری حکمت عملی بنانا ہو گی: صدر میخرون کا عالمی کانفرنس میں زور
فرانسیسی صدر ایمینیؤل میخرون نے کورونا وباء سے لڑنے کے لیے دنیا کو مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا ہے۔ صدر میخرون کا کہنا تھا کہ ہمیں روس اور چین کی ویکسینوں کو بھی استعمال کرتے ہوئے فوری وباء سے جان چھڑانے پہ کام کرنا ہو گا ورنہ وائرس انتہائی تیزی سے خود کو بدل رہا اور حاضر ویکسین اس پر جلد بے اثر ہو جائے گی۔
یورپی ملک کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں مساوی سطح پر طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہو گا، تاکہ وباء سے نمٹنے میں آسانی ہو سکے۔
ریاستی نمائندگان کی کانفرنس سے خطاب میں صدر میخرون نے بار بار زور دیا کہ وباء سے لڑنے کے لیے مشترکہ عالمی حکمت عملی بنانا ہو گی، معاشی طور پر غریب ممالک کو بھی ویکسین کی فوری دستیابی کے بغیر وائرس کو ختم نہیں کیا جا سکے گا، وائرس تیزی سے جینیاتی تبدیلی کر رہا ہے اور پہلے سے بھی خطرناک قسم کے سات...