کورونا ویکسین سے متعلق سوالات روکنے کیلئے سرائے ابیض اور لبرل امریکی سماجی میڈیا نے مل کر سنسر شپ شروع کر دی
امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کو لے کر افواہوں سے نمٹنے کے لیے سیلیکان ویلی کے ساتھ براہ راست خود کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث روایت پسند حلقے کی طرف سے لبرل سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے مزید سختی اور آواز بندی کے واقعات بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں امریکی انتظامی اہلکار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کے باعث تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کا منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے اسکا رستہ روکنا ضروری ہے۔ ہم شہریوں کی غلط رہنمائی اور جھوٹی معلومات کے حوالے سے رہنمائی کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سرائے ابیض اس سے قبل بھی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں خصوصاً فیس بک اور ٹویٹر کے ساتھ مختلف معاملات میں کام کر چکا ہے تاہم صدر کی سطح پر براہ راست کام کی یہ پہلی مثال ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ذریعے ویکسین کے خلاف مہم...