
کورونا ویکسین کے اثرات سے موت پر قانونی استثنیٰ مانگنے کی شرط: بیشتر جنوبی امریکی ممالک نے فائزر کمپنی سے ویکسین کا سودا روک دیا
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی حکومت اور فائزر کمپنی کے مابین کووڈ-19 ویکسین کو لے کر توقف آگیا ہے، معاہدے پر گفتگو بند گلی میں پہنچنے کی وجہ فائزر کی انتہائی غیر مناسب شرائط بنی ہیں۔
امریکی کمپنی کا مطالبہ ہے کہ شہریوں پر ویکسین کے مضر اثرات کی صورت میں کوئی بھی کمپنی کے خلاف مقدمہ نہیں کر سکے گا، جسے حکومت نے مسترد کرتے ہوئے شرط کو ملک کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔
پیرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ گرمیوں سے کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم گزشتہ ماہ بات چیت کا سلسلہ تب رک گیا جب کمپنی نے مقدمات سے استثنیٰ کا مطالبہ پیش کیا، اس کے علاوہ کمپنی پیرو انتظامیہ سے ترسیل کے لیے الگ سے معاوضہ بھی طلب کر رہی ہے، جس پر بھی ابھی اتفاق ہونا باقی ہے۔
وزیر صحت پلر مازیتی کا کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ شہریوں کو ویکسین درکار ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا، اس شرط کو ق...