
کولمبیا میں ٹیکس اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری: تشدد اور جھڑپوں میں 1 پولیس افسر سمیت 19 افراد جاں بحق، جمہوریت کے علمبردار امریکہ کی خاموشی پر چہ مگوئیاں
کولمبیا میں مجوزہ ٹیکس اصلاحات کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لیے پولیس نے گولی چلا دی جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔
حکومت نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی ہلاکت کے بعد متنازعہ بل کو فوری واپس لے لیا ہے تاہم مظاہرین اب حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/SerhatTutkal/status/1389407361048006658?s=20
نوجوان کی بے جا موت کے باعث شہری انتہائی نالاں ہیں اور اب مظاہرے تشدد کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ مظاہرے اب دارالحکومت سے نکل کر ملک کے طول و عرض میں پھیل گئے ہیں اور حکومت کے لیے حالات سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ مظاہروں میں اب تک ایک پولیس اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 800 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
https://twitter.com/aaronsguerra/status/138941...