کووڈ-19 وائرس سورج کی روشنی میں 8 گناء تیزی سے غیرمتحرک ہو جاتا: تحقیق
کورونا ماہرین نے سورج کی روشنی کا وائرس کے خلاف امید سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے جسے اب وائرس کی برطانوی قسم کے خلاف بطور دوا استعمال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سورج کی روشنی میں مفروضات سے بھی 8 گناء زیادہ رفتار سے غیر متحرک ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے سورج اور اس میں موجود شعاعوں کا مطالعہ کیا تو اسے وائرس کے خلاف بہت مؤثر پایا۔ جولائی 2020 میں ماہرین نے وائرس پر الٹراوائلٹ روشنی کے اثرات کا مطالعہ شروع کیا تھا، جس میں سامنے آیا کہ وائرس 20 منٹ میں غیر متحرک ہو جاتا ہے، اس سے ماہرین نے اخذ کیا کہ سورج کی روشنی کے حوالے سے کووڈ-19 وائرس انفلوئنزہ وائرس سے بھی زیادہ حساس ہے۔
ماہرین کا مفروضہ ہے کہ کیونکہ الٹراوائلٹ سی کی شعاعیں تو اوزون کی وجہ سے زمین تک نہیں پہنچ سکتیں لہٰذا الٹراوائلٹ اے کی لمبی لہر والی شعاعیں ہی وائرس کے آر این اے کے پیداواری ماح...