
کووڈ-19 وائرس کے ماخذ کی تلاش تیز: عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ووہان لیبارٹری سے وائرس کے نکلنے کی افواہوں کی تردید، دیگر مفروضوں پر کام جاری
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈرس ایدہینم گیبریسس کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے ماخذ کے حوالے سے ابھی تحقیق جاری ہے، اس بارے میں سماجی میڈیا پر جاری تمام مفروضے اور بحثیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
جینیوا میں پریس سے خطاب میں گیبریسس کا کہنا تھا کہ ادارے کا ایک وفد معاملے پہ تحقیق کے لیے ووہان بھی گیا ہوا ہے، جہاں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ووہان میں تحقیقی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تاحال مطالعہ کو کسی ختمی نتیجے پر نہیں پہنچایا گیا اور معلومات اکٹھی جا رہی ہیں لیکن اب تک کی تحقیق کے ساتھ یقینی طور پر یہ دعویٰ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ وائرس کسی لیبارٹری سے نہیں نکلا، اور اب یہ مفروضہ ہماری تحقیق کا حصہ نہیں ہے۔
تحقیق کے سربراہ نے ان افواہوں کی بھی تردید کی جن میں کچھ سائنسی مفروضوں کو تحقیق کا حصہ نہ بنانے کا کہا جا رہا تھا، اور کہا کہ محققین تمام سائنسی مفروضوں...