کووڈ-19 کی نئی قسم کو لے کر خبروں پر طبی ماہرین کی کڑی تنقید: برطانوی حکومتی دعوؤں کو بھی مبالغہ آرائی قرار دے دیا
کووڈ-19 کورونا وائرس کی نئی اور مزید خطرناک قسم کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیز ہو گیا ہے۔ برطانیہ سے شروع ہونے والے وائرس کے شکار افراد کی آئرلینڈ، لبنان، جاپان، جرمنی، فرانس وغیرہ میں تصدیق ہو چکی ہے۔
کورونا کے نئے وائرس کے بارے میں بہت کم معلومات موجود ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ذرائع ابلاغ کا پیدا کردہ خوف اور اسے دنیا کا آخیر قرار دینا غلط ہے۔
کووڈ-19 کی نئی قسم کا وائرس پہلی بار ستمبر 2020 میں برطانیہ میں سامنے آیا تھا، اور حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت برطانیہ میں کورونا کے دو تہائی مریض نئی قسم کے وائرس کا شکار ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ برطانوی حکومت نے ملک بھر میں تالہ بندی میں مزید سختی اور شدید متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جن میں لندن کا جنوب مشرقی علاقہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب اب تک 50 سے زائد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا...