امیر امیر تر: کورونا وباء کے دوران کھرب پتیوں کے اثاثہ جات میں 1/4 کا اضافہ، ماہرین کی سیاسی و عوامی ردعمل کی تنبیہ
دنیا کی دو بڑی مالیاتی اور تربیتی مشاورت کی کمپنیوں کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ19 وباء کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد مزید امیر ہوئے ہیں، اور انکے اثاثہ جات میں مجموعی طور پر ساڈھے 27 فیصد، یعنی ایک چوتھائی سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وباء کے عروج کے دوران یعنی اپریل سے جولائی کے دوران یہ اضافہ 10 اعشاریہ 2 کھرب ڈالر کا تھا۔ رپورٹ کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ زیادہ فائدہ حصص بازار کے دوبارہ اٹھنے پر جوئے میں ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مالیاتی اضافہ 2017 کے آخرمیں مارکیٹ کے عروج پر ہونے کے دوران بنائے 8 اعشاریہ 9 کھرب ڈالر سے بھی زیادہ کا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارب پتیوں کی تعداد میں بھی معمولی سا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 2158 سے بڑھ کر 2189 ہوگئی ہے۔
یو بی ایس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ارب پتیوں نے بنیادی طور پر چھ...