سابق افغان وزیردفاع کے بیٹے کی امریکہ میں 2 کروڑ ڈالر کے بنگلے کی خریداری: ذرائع ابلاغ پر خوب تنقید
افغانستان پر امریکی قبضے کے دوران قائم کٹھ پتلی انتظامیہ کے وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکی ریاست لاس اینجلس میں 2 کروڑ ڈالر کا بنگلہ خریدا ہے۔ امریکی میڈیا میں اس معاملے پر خوب تنقید ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ اسی وزیردفاع کا بیٹا ہے جس کی فوج پر امریکی ٹیکس سے 85 ارب ڈالر خرچ کیے گئے اور وقت آنے پر وہ فوج لڑے بغیر ہتھیار ڈال کر بیٹھ گئی۔
https://twitter.com/RealSamRogers/status/1446357369391362060?s=20
داؤد وارداک 1977 میں سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وارداک کے ہاں پیدا ہوا اور اس وقت وہ فلوریڈا میں اے ڈی کیپیٹل نامی کمپنی کا مالک بھی ہے۔ لاس اینجلس میں خریدی نئی جائیداد کے علاوہ وارداک میامی میں 52 لاکھ ڈالر مالیت کے ایک گھر کا مالک بھی ہے۔
امریکی میڈیا میں مزید کہا جا رہا ہے کہ عبدالرحیم وارداک امریکی کٹھ پتلی انتطامیہ کے ان افراد میں شامل تھے جنہیں عسکری ذمہ داریاں دی گئی ...