وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وقت بے وقت کھانا اور غذائی اوقات میں بے ترتیبی انسانی جسم کو ہمارے پچھلے تمام اندازوں سے کہیں زیادہ متاثر کرتی ہے۔
محققین کے مطابق نئی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ جسم کے ہر خلیے کے اندر بھی 24 گھنٹے کی ایک گھڑی ہوتی ہے، جو سورج کی قدرتی روشنی اور چاند کے مدوجزر کے پیش نظر ہمارے خلیات کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں بہت جلد موٹاپے اور ذیابیطس وغیرہ کے شکار بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم کی اندرونی گھڑیاں ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہتیں۔ کیونکہ ان کے کھانے کے اوقات میں شدید بے ترتیبی ہوتی ہے۔
لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے اثرات مزید دوررس ہوسکتے ہیں کیونکہ وقت بے وقت کھانے سے جسم کے حیاتیاتی اوقات کار شدید متاثر ہوتے ہیں۔
ذیابیطس اور میٹابولزم کےمطابق...