کووڈ-19 کی ویکسین لگوانا گناہ نہیں: برطانوی کیتھولک کلیسے کا ویکسین کی حمایت میں بیان جاری
برطانوی کیتھولک کلیسے نے عوام میں ابھرنے والی ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کووڈ-19 ویکسین کو عیسائیت کی مذہبی تعلیمات کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔
کیتھولک پادری کی جانب سے بروز جمعرات جاری کی جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کلیسا ویکسین کی پوری حمایت کرتا ہے۔
فتوے میں کلیسے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وباء کی ہلاکت خیزیوں کو ہم دیکھ چکے ہیں، اور یہ جواز ویکسین لگوانے پر گناہ نہ ہونے کے لیے کافی ہے۔
برطانوی سماجی میڈیا پر کچھ عرصے سے یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ جامعہ آکسفورڈ اور ملحقہ تحقیقی اداروں نے ویکسین بنانے میں اسقاط حمل سے ضائع کردہ بچوں کے خلیوں کو استعمال کیا ہے۔
کیتھولک پادری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دوا بنانے کے مراحل اور چاہتے ہوئے کوئی گناہ کرنے میں اخلاقی فرق ہوتا ہے۔ ہم پر پہلے یہ فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بیماری، اس کے خوف اور موت سے بچائیں، ...