کیلیفورنیا میں سفید فام نسل پرست اور سیاہ فام گروہوں کا بیک وقت جلوسوں کا اعلان: تصادم کے پیش نظر پولیس متحرک
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نسل پرست گروہوں کے ممکنہ تصادم کے پیش نظر ریاستی پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاست میں تاریخی سفید فام نسل پرست گروہ کو کلکس کلین نے ایک جلوس کا اعلان کیا ہے، جس کا نام سفید فاموں کی زندگی اہم ہے رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کو کلکس کلین ایک کالعدم گروہ ہے جس کے سر لاکھوں سیاہ فام امریکیوں کا قتل اور نسل کشی کا الزام ہے۔ جلوس کے اعلان کے جواب میں سیاہ فام افراد نے بھی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے باعث پولیس نے ممکنہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر حکمت عملہ وضع کرنا شروع کر دی ہے۔
https://twitter.com/CMTYCtrlPolice/status/1380774149484769280?s=20
سماجی میڈیا پر اشتہارات کے مطابق جلوس اتوار کے روز شام کے وقت ریاست کے مشغول سمندری کنارے ہنٹنگٹن کے مقام پر نکالے جائیں گے۔
https://twitter.com/strychninelove/status/1380903360186966021?s=20
...