امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نسل پرست گروہوں کے ممکنہ تصادم کے پیش نظر ریاستی پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاست میں تاریخی سفید فام نسل پرست گروہ کو کلکس کلین نے ایک جلوس کا اعلان کیا ہے، جس کا نام سفید فاموں کی زندگی اہم ہے رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کو کلکس کلین ایک کالعدم گروہ ہے جس کے سر لاکھوں سیاہ فام امریکیوں کا قتل اور نسل کشی کا الزام ہے۔ جلوس کے اعلان کے جواب میں سیاہ فام افراد نے بھی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے باعث پولیس نے ممکنہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر حکمت عملہ وضع کرنا شروع کر دی ہے۔
سماجی میڈیا پر اشتہارات کے مطابق جلوس اتوار کے روز شام کے وقت ریاست کے مشغول سمندری کنارے ہنٹنگٹن کے مقام پر نکالے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سفید فام نسل پرست گروہ وقتاً فوقتاً طاقت کا مظاہری کرتے رہتے ہین جن میں سے ایک بڑا مظاہرہ 2017 میں ورجینیا میں کیا گیا تھا۔
تاہم اب سیاہ فام افراد بھی دیگر اقلیتی گروہوں کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کرتے ہیں اور “بلیک لائف میٹر” تحریک حالیہ امریکہ کی سب سے بڑی تحریک ہے، جس کی شاخیں اب دنیا بھر خصوصاً یورپ میں تقویت پکڑ رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہنٹنگٹن کنارے پر کسی بھی گروہ کو جلوس سے روکیں گے نہیں البتہ کسی بھی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ صورتحال: سماجی میڈیا پر جلوس کی مقبولیت کے باعث کے کے کے گروہ نے نیو یارک، ٹیکساس، شکاگو، الینوئس، فورٹ ورتھ، رالائے اور شمالی کیرولینا میں بھی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔