کینیڈا میں نسل پرست سفید فام جوان نے پاکستان نژاد مسلم خاندان پر ٹرک چڑھا دیا، 1 ہی خاندان کی 3 نسلوں سے 5 افراد جاں بحق: وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز ٹرک حملے میں مارے جانے والے مسلمان خاندان کے قتل کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ حملہ اسلامو فوبیا کا شاخسانہ تھا، وہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پولیس نے ایک 20 سالہ سفید فام جوان نیتھینیئل ویلٹ مین پر چار افراد کے اقدام قتل اور ایک کے قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک یورپی نژاد کینیڈی نوجوان نے پاکستانی نژاد کینیڈی خاندان پر ٹرک چڑھا دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی تین نسلوں سے خواتین و بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملے میں ایک نو سالہ لڑکا بچ گیا ہے جو ابھی زیر علاج ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 46 سالہ انجینیئر سلمان افضال، ان کی اہلیہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، ان کی 15 سالہ بیٹی یمنیٰ افضال اور افضال کی 74 سالہ والدہ شامل ہے۔
وزیراعظم ٹروڈو نے کینیڈا کی م...