گنے کی کاشت، پاکستان کے خلاف سازش؟
پاکستان میں چینی مافیا کے پراپیگنڈے کے تحت گنے کی کاشت عروج پر ہے۔ جبکہ زرعی ماہرین کے مطابق یہ فصل پاکستان میں خشک سالی کی بڑی وجہ بن کر سامنے آرہی ہے۔
امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سیٹلائیٹ سے لی گئی تصاویر کے ذریعے ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان بھر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی وافر مقدار میں نکالنے سے پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے، جس پر ادارے نے پاکستان کو بھی پانی کی قلت والے خطے میں شامل کردیا ہے۔
ایک مختاط اندازے کے مطابق صرف ایک کلو چینی کی تیاری میں تقریباً 4500 لیٹر پانی خرچ ہوتا ہے، یعنی ایک ٹن گنے کے لیے 4 ہزار کیوبک میٹر پانی درکار ہوتا ہے، اور اگر 12 کلو گنے سے ایک کلو چینی کا حساب لگایا جائے توتقریباً 4500 لیٹر پانی سے ایک کلو چینی تیار ہوتی ہے۔ وزارت آبپاشی، واپڈا اور دیگر خرچوں کے ساتھ اگر پانی کا کم ترین خرچ آدھا پیسہ فی لیٹر بھی تخمینہ ...