
فرانس: گوگل کی تجاویز کے الگورتھم میں بدعنوانی پکڑی گئی، 3 برسوں میں دوسرا بڑا جرمانہ
فرانس نے گوگل پر کاروباری اجارہ داری قائم کرنے کے جرم میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ مقامی مسابقتی عدالت میں گوگل پر الزام تھا کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی غیرمنصفانہ کاروبار میں مصروف رہی ہے اور اس سے مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے معاملے کی پوری چھان بین کی اور گوگل کو قصور وار پاتے ہوئے اسے بھاری جرمانے کی سفارش کی تھی۔ گوگل پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ آن لائن تشہیر کے لیے استعمال کیے جانے والے الگورتھم میں موجود بدعنوانی کے خلاف پہلی باقائدہ سزا ہے۔
فرانسیسی مسابقتی حکام نے سزا کے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ گوگل تجاویز میں اپنے کاروباروں کی غیر منصفانہ طور پر تشہیر کرتا ہے، جس سے اسے واضع کاروباری فوائد ملتے ہیں اور دیگر کاروبار نقصان اٹھاتے ہیں۔
گوگل نے بھی اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئ...