چین: ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کا بل منظور
چین نے شدید عالمی دباؤ کے باوجود ہانگ کانگ کو لے کر اہم قومی سلامتی کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ قانون بروز جمعرات، 28 مئی، 2020 کو قومی مجلس شوریٰ میں منظور کیا گیا۔ قانونی مسودے کے حق، میں 2878 جبکہ مخالفت میں ایک رکن نے رائے دی، تاہم 6 ارکان کارروائی سے غیر حاضر تھے۔
نئے قانون کے تحت چین کی مرکزی حکومت ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتےہوئے ہانگ کانگ سے متعلق ضروری قانون سازی کی مجاز ہو گی۔ چین کی قومی اسمبلی کی ہانگ کانگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کے نائب سربراہ وانگ چن نے قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی حوالگی کو 20 سال گزر چکے ہیں تاہم مقامی حکومت نے ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی قسم کی قانون سازی نہیں کی ہے۔ یہ تاخیر نہ صرف ہانگ کانگ بلکہ چین کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ تک جاری رہنے والے ہنگامے اور اس کے پیچھے بیرونی ہاتھ اس کا واضح ثبوت ...