Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

China

چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

China, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, چین
امریکہ نے بیجنگ کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کو کہا تو جواباً بیجنگ نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا بھرپورردعمل سامنے آیا ہے ۔چین نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے چین کا ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا تھا کہ چینی قونصل خانے کی بندش کے احکامات امریکی تحقیقات اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے دیے گئے ہیں۔ چینی سیاسی اقدامات نے واشنگٹن کو اس فیصلے پراکسایا ہے۔ ہم چین کی جانب سے اپنی خودمختاری اور اپنے لوگ...
بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

China, India, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, بھارت, پاکستان, چین, عالمی, ہندتوا
 بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکے بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہے بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے ت...
چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

China, news, Science & Tech, Technology, Urdu, اردو نیوز, تحقیق, چین, خلائی تحقیق
چین نے مریخ کے لیےاپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ چین کا کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے پہلا مشن ہے۔ چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چین کا یہ تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ ...
امریکہ کی بیجنگ کو  ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کی ہدایت ۔ چینی وزارت خارجہ

امریکہ کی بیجنگ کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کی ہدایت ۔ چینی وزارت خارجہ

China, news, United States of America, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چین کو اپنا قونصل خانہ بند کرنے کو کہا۔ بیجنگ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو جوابی کارروائی کی جاۓ گی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے قونصل خانے کو بند کرنے کے حکم کو سیاسی اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ چین نے امریکہ سے فوری طور پر اس غلط فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ بصورت دیگر ، چین مناسب اور ضروری جواب دے گا۔چین کے گلوبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ہوژیجن نے ٹویٹ کیا کہ بیجنگ کو قونصل خانے کی عمارت خالی کرنے کے لئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ یہ ایک پاگل اقدام ہے ۔ چینی ترجمان نے امریکی محکمہ انصاف کے حالیہ دعوے کو مسترد کردیا کہ چینی ہیکرز نے کوویڈ ۔19 ویکسین کی تیاری سے متعلق اعداد و شمار چوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے صح...
بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

China, news, Urdu, رہن سہن, طب, کورونا, مضر صحت
چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف ہوا ہے جو کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک بتائی جاتی ہے چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے اندرونی علاقے منگولیا کے بیانور شہر کے ایک رہائشی میں بوبونک طاعون کا وائرس پایا گیا ہے، جو کہ انتہائی مہلک ہے۔ بوبونک طاعون کی بیماری ، جو بیکڑیا، پسو کے کاٹنے یا متاثرہ جانورں سے پھیلتی ہے اس “بلیک ڈیتھ” نامی طاعون کے سبب ایک صدی قبل 50 ملین کے لگ بھک افراد دنیا بھر میں اموات کا شکار ہوگئے تھے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیانور شہر کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے ہفتے کے روز میونسپل حکام کو مریض سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اتوار کے روز مقامی حکام نے طاعون سے بچاو کے لیے شہر بھر میں تیسرے درجے کی وارننگ جاری کردی ہے، جوکہ چار درجے کے نظام میں دوسرے کم ترین درجے کی وارننگ ہے۔بوبونک طاعون کی بیماری، جو طاعون کی تین شکلوں میں سے ایک ہے، انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہ...
ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور :  جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش

ہانگ کانگ کے لیے چین کا نیا قانون منظور : جمہوریت پسند آوازیں منٹوں میں خاموش

China, civil liberties, hongkong, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, نو آبادی, ہانگ کانگ
غیر ملکی خبر رساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے منگل کو ہانگ کانگ کے لیے سیکیورٹی قانون کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے سیکیورٹی قانون کا ڈرافٹ ابھی شائع ہونا باقی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کا سرکاری خبر رساں ادارہ منگل کو ہی نئے قانون کی بعض شقوں کو شائع کرے گا۔ یاد رہے کہ چین کی سرکاری نیوز ایجسنی نے رواں ماہ مسودہ قانون کی بعض شقیں جاری کی تھیں جن کے مطابق ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کو ختم کرنے اور اس کی تشریح کا اختیار چین کی پارلیمنٹ کی ٹاپ کمیٹی کے پاس ہو گا۔ نئے قانون کے تحت کسی بھی قسم کی علیحدگی، بغاوت، دہشت گردی یا غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت کے مرتکب شخص کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔اور منٹوں میں ہی اس قانون کا اثر واضح ہوگیا۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامیوں نے نئے قانون اور اس میں تجویز کردہ سزاؤں کے ڈر سے اپنے اپنے ...
چین کی سرحد پر جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 1 افسر ہلاک

چین کی سرحد پر جھڑپوں میں 2 ہندوستانی فوجی اور 1 افسر ہلاک

China, India, news, Urdu, اردو نیوز, بھارت, چین
نئی دہلی کے مطابق، چین کی سرحد کے ساتھ جھڑپ میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فورسز کی سرحد عبور کرنے اور چینی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ، کشمیر کی وادی گالوان میں پیر کی رات چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہندوستانی فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوۓ ایک بھارتی ذرائع کے مطابق ، دونوں ممالک کے سینئر فوجی عہدیدار اس وقت صورتحال میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے ملاقات کر رہے ہیں۔ بھارت نے دعوی کیا ہے کہ دونوں اطراف میں جانی نقصان ہوا ہے ، حالانکہ انہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ اس تصادم میں کتنے چینی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہفتوں سے ، بھارتی اور چینی فوجی مشرقی لداخ ، جو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا ایک حصہ ہے ، لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ متعدد مقامات پر تناؤ میں کھڑے ہ...
مچھروں سے پاک چینی گاؤں دریافت: سائنسدان حیران

مچھروں سے پاک چینی گاؤں دریافت: سائنسدان حیران

China, چین, سیر و سیاحت
چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ایک ایسا گاؤں دریافت ہوا ہے جہاں مچھر بالکل نہیں پائے جاتے۔ ڈنگ وولنگ میں ایک قدیم تہذیب ہاکا کے لوگ آباد ہیں، جو ہریالی اور خوبصورت مناظر کے ساتھ ساتھ منفرد طرز کے گھروں کے لیے بھی مشہور ہے۔ اور دنیا بھر سے سیاح یہاں سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ ایسے میں اگر مچھر نہ ہوں تو سونے پہ سہاگا ہے۔ سطح سمندر سے سات سو میٹر بلند اس گاؤں میں جو جھیلوں، تالابوں، پہاڑیوں اور ہریالی سے بھرا پڑا ہے سیاح منفرد انداز میں تعمیر گھروں کو دیکھنے آتے ہیں، تاہم جب اس بات کا ادراک کیا گیا کہ یہاں مچھر نہیں ہیں تو قومی ذرائع ابلاغ بھی اس کی خصوصی خبر سازی کے لیے پہنچ گیا۔ قومی ذرائع ابلاغ کی بھرپور توجہ کو بھانپتے ہوئے لوگوں نے مقامی سیاحت کے لیے نیا جواز تراشا اور کہنا شروع کر دیا کہ اس کی وجہ ان کے گاؤں میں موجود مینڈک کی شکل سے مشابہہ ایک خاص پتھر ہے، جسکی وہ...
انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط

انڈیا کا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے باہمی معاہدے پر دستخط

China, news, pakistan پاکستان, امریکہ, بھارت, کورونا
پاک چین دوستی اور جنوبی ایشیا کے دیگرعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات شدید خراب ہونے پر انڈیا امریکہ کے بعد آسٹریلیا کی جھولی میں بھی جا بیٹھا۔ دونوں ممالک نے جمعرات کے روز ایک اہم عسکری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ہزاروں میل کی مسافت پر موجود آسٹریلیا اور انڈیا ضرورت کے وقت رسدی تعاون فراہم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔ عالمی سیاست اور دفاع پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد چین کے خطے میں بڑھتے معاشی و عسکری وزن کو ٹکر دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے اڈے استعمال کرتے ہوئے ایندھن کی بھرائی، اور کسی خرابی کی صورت میں بحالی کا کام کر سکیں گے۔ بھارت کا اس سے قبل ایسا ایک معاہدہ امریکہ کے ساتھ بھی موجود ہے۔ اور اس کا مقصد بھی سرحدی حفاظتی تعاون کے نام پر دراصل چین کی خطے میں ابھرتی مع...
چین میں 2300 فٹ بلند، 130 کلومیٹر/گھنٹہ کی رفتار والے جھولے کا کامیاب تجربہ

چین میں 2300 فٹ بلند، 130 کلومیٹر/گھنٹہ کی رفتار والے جھولے کا کامیاب تجربہ

China, United States, Urdu
چینی انجینئر عجوبے اور شاہکار بنانے کی دوڑ میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اس دوڑ میں ایک نیا عجوبہ دنیا کا بلند ترین، تیز ترین اور خطرناک ترین جھولا سامنے آیا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=OzVgUyPUZIc چینی جھولا جنوب مشرقی صوبے چونگ کنگ میں ایک پرفضا مقام کی 2300 فٹ بلند چوٹی پر نصب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، نیوزی لینڈ اور چین سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنی نوعیت کے خطرناک جھولے نصب تھے تاہم ایشیا کا یہ اپنی طرز کا پہلا بلند جھولا دنیا کا بھی بلند ترین جھولا بن چکا ہے۔ چینی جھولا تیز ترین ہونے پر130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھول سکتا ہے، جو اب تک دنیا میں کسی بھی جھولے کی تیز ترین رفتار ہے۔ چینی جھولا ابھی عوام کے لیے نہیں کھولا گیا، تاہم انٹرینیٹ پر منچلوں کے تبصرے اس میں عوامی دلچسپی کو خوب ظاہر کر رہے ہیں۔ ...

Contact Us