ہندتوا نظریے کا بانی سوارکر برطانوی ایجنٹ تھا: بھارتی سپریم کورٹ جج
سابق جج بھارتی سپرم کورٹ، جسٹس مارکنڈے کاٹجو
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے ہندتوا نظریے کے بانی ونایک دامودر سوارکر (1883-1966) کو برطانوی راج کا پٹھو قرار دیا ہے۔ سوارکر کی137ویں سالگرہ پر ایک آن لائن تحریر، "سوارکر کے بارے میں سچ" میں جسٹس کاٹجو نے لکھا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کر کے سوارکر نے "تقسیم کرو اور حکومت کرو" کی برطانوی سامراجی پالیسی کو فائدہ پہنچایا۔
جسٹس کاٹجو نے لکھا ہے کہ آج کچھ گروہ سوارکر کو ہیرو مانتے ہیں پر ایسا اس لیے ہے کہ وہ سوارکر کی حقیقت نہیں جانتے۔ سوارکر کو سن 1910 میں برطانوی جیل سے دوہری پھانسی کی سزا سے معافی اور رہائی ملی ہی اس شرط پر تھی کہ وہ برطانوی ایجنٖڈے پر کام کریں گے۔ جسٹس کاٹجو کہتے ہیں کہ 1910 تک سوارکر آزادی کا ہیرو مانا جا سکتا ہے مگر برطانوی حکومت سے معافی کی درخواست اور بعد میں خاص معاشرتی تقسیم کی سیا...