ڈینیئل پرل: عدالت عالیہ نے عدالت سندھ کے فیصلے کا حکم معطل کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کر دی
پاکستان کی عدالت عالیہ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے مقدمے میں مبینہ ملوث ملزمان کو چھوڑنے کے صوبائی عدالتی فیصلے کو معطل کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست رد کر دی ہے۔ عدالت نے سنوائی میں کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست خامیوں اور غیر متعلقہ دفعات سے بھری پڑی ہے۔
عدالت نے صوبائی حکومت سے کہا کہ ثبوت فراہم کیے جائیں کہ اغواء ہوا، اور ڈینیئل پرل کا ہی اغواء کیا گیا، اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اپنا یہ الزام بھی ثابت کرے کہ ساری سازش راولپنڈی میں تیار کی گئی۔ فاضل جج منظور ملک نے کہا کہ عدالت کو مقدمے کے تمام دستاویزات فراہم کیے جائیں، تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ مقدمہ کیا ہے۔
مقدمے میں حکومت سندھ کے وکیل معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جنہیں محاطب کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ملزمان کا اعترافی بیان اور پہچان قانون کے مطابق تھی ...