ہندوستان: مکمل طور پر ملک میں تیار کردہ 262 میٹر لمبا طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت بحریہ کے حوالے، ملک میں جشن کا سماں
ہندوستان نے اپنا پہلا خود کا تیار کردہ جنگی طیارہ بردار بحری جہاز تیار کر کے بحری فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ طیارہ بردار جہاز کی تیاری کو بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے اور قومی سطح پر اس پر جشن منایا جا رہا ہے۔
طیارہ بردار بحری جہاز کی لمبائی 262 میٹر ہے جسے آئی این ایس وکرانت (سرحدوں سے نکلتا ہوا) کا نام دیا گیا ہے۔ جہاز نے آج بحر ہند میں اپنی اپنی مشق کی جس کی ویڈیو قومی نشریاتی اداروں پر چلتی رہی۔
https://twitter.com/indiannavy/status/1422810197018488832?s=20
اس موقع پر ہند بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہونا چاہیے، انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ابھی ایسے کئی جدید منصوبے تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، جنہیں وقت آنے پر عیاں کیا جائے گا۔ انہوں نے 71 کی جنگ میں بحریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بحریہ ایک بار پھر 71 کی طرح مظبوط او...