
ہندوستان: پراسرار مرض پھوٹ پڑا، ایک شخص ہلاک سینکڑوں بیمار، ملک بھر سے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے
ہندوستانی ریاست آندرا پردیش کے شہر ایلورو میں پراسرار مرض پھوٹ پڑا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق مرض میں مبتلا ہوکراب تک ایک شخص ہلاک اور سیکنڑوں بیمار ہو گئے ہیں۔ طبی عملے کے مطابق اب تک مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔
مرض میں مبتلا ایک شخص کی کل ہلاکت ہوئی ہے، جس کی عمر 45 سال بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص میں متلی اور مرگی کی علامات تھیں۔ جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
مرض میں مبتلا افراد کو چکر، سر درد، قہ اور مرگی کی علامات ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً آدھے شفاء یاب ہو کر جا چکے ہیں، لیکن طبی عملے کو اب تک مرض کی تشخیص میں مشکل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں لیکن کچھ بھی غیر معمولی دریافت نہیں ہوا۔ مریضوں کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، جب...