ہندوستانی ریاست آندرا پردیش کے شہر ایلورو میں پراسرار مرض پھوٹ پڑا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق مرض میں مبتلا ہوکراب تک ایک شخص ہلاک اور سیکنڑوں بیمار ہو گئے ہیں۔ طبی عملے کے مطابق اب تک مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔
مرض میں مبتلا ایک شخص کی کل ہلاکت ہوئی ہے، جس کی عمر 45 سال بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص میں متلی اور مرگی کی علامات تھیں۔ جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
مرض میں مبتلا افراد کو چکر، سر درد، قہ اور مرگی کی علامات ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً آدھے شفاء یاب ہو کر جا چکے ہیں، لیکن طبی عملے کو اب تک مرض کی تشخیص میں مشکل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں لیکن کچھ بھی غیر معمولی دریافت نہیں ہوا۔ مریضوں کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، جبکہ تفصیلی رپورٹ کے لیے خون کے مزید نمونے فارنزک لیب بھیج دی گئی ہے، اور ای کولائی بیکٹریا ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
پراسرار مرض میں مبتلا کچھ افراد کا کہنا ہے کہ نلکے کا پانی پینے سے وہ اپنے خواص کھو بیٹھے، اور کچھ نے پانی پینے پر کپکپی کی شکایت بھی کی ہے۔ انتظامیہ نے علاقے سے پانی کے نمونے اکٹھے کر کے انہیں لیب ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، لیکن تاحال پانی سے بھی کوئی غیر معمولی عنصر کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
ملک کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ایلورو بھیج دی گئی ہے، جو معاملے کو مزید تفصیل سے دیکھ کر تشخیص اور وجہ کی نشاندہی کی کوشش کرے گی۔