ہندوستانی میزائل کا مبینہ غلطی سے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ: امریکہ کی طرف سے متعصب جبکہ چین کی جانب سے نصیحت آمیز ردعمل
ہندوستان کے مبینہ غلطی سے پاکستان کی طرف چلے میزائل پر چین اور امریکہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
چین نے پاکستان اور ہندوستان کو نصیحت کی ہے کہ دونوں ممالک معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو تیز کریں جبکہ امریکہ نے اسے حادثہ قرار دیتے ہوئے مزید تبصرے سے انکار کیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مارچ کو ہندوستان سے ایک بیلسٹک میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور میاں چنوں میں گِرا۔ہندوستان نے اس پر معذرت کرتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی گردانا تاہم پاکستان کے لیے سب سے بڑھ کر عالمی برادری کا اس حوالے سے ردعمل تھا۔ دنیا بھر میں جدید ہتھیاروں کے غیر سنجیدہ ہاتھوں میں آنے کے حوالے سے مغربی دنیا خصوصاً امریکہ سب سے زیادہ تحفظات کا اظہار کرتا ہے تاہم یہ تحفظات بھی شدید تعصب کا شکار ہیں اور صرف پاکستان یا مسلم ممالک کے حوالے سے ان کا اظہار سامنے آتا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے مبینہ غلطی پر امریکہ نے انتہا...