آئندہ افغانستان میں شکست جیسی تذلیل سے بچنا ہے تو یورپی اتحاد کو امریکی اثر کے دائرے سے نکلنا ہو گا: براعظمی کونسل کے صدر کی سیاسی قیادت کو تجویز
افغانستان میں شکست کے بعد مغربی اتحاد میں دراڑیں آئے روز واضح ہوتی جا رہی ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نےاپنے ایک تازہ خطاب میں براعظمی قیادت کو باور کروایا ہے کہ افغانستان میں ناکامی بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی اور فیصلہ سازی میں خود مختاری کو یقینی بنائیں اور آئندہ کبھی بھی امریکی قیادت میں کسی غلط جنگ کا حصہ نہ بنیں۔
سلوینیا میں بلد تذویراتی فورم سے خطاب میں چارلس کا کہنا تھا کہ یورپی اثرورسوخ کو بڑھانا ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں امریکی قیادت میں گزرے 20 سال اور ناکامی ہمیں سمجھانے کے لیے کافی ہیں کہ کیوں براعظمی اتحاد کو اپنی خارجہ پالیسی پہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ہم ایک اور ایسی ناکامی کے روادار نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنی فیصلہ سازی میں خود مختاری کی طرف جانا ہوگا۔
براعظمی اتحاد کے صدر چارلس مائیکل نے اسے یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے کہا ...